
فضائی دفاعی نظام کے تحت ہونے والی فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر علی مقیسہ نے مغربی ایران میں مدافعان آ سمان ولایت دو سے موسوم فوجی مشقوں کی خبردی ہے۔ارنا کی رپورٹ کےمطابق دفاعی فضائی نظام سے متعلق فوجی مشقوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ان مشقوں کے دوسرے مرحلے میں دشمن کی شناخت اور اس وجود کا پتہ چلانے سمیت مختلف ٹیکٹیک انجام دی گئیں ۔ بریگیڈیئر علی مقیسہ نے کہا کہ فوجی مشقوں کے دوسرے مرحلے میں دفاعی فضائی نظام کے تحت سرحدوں کی اندر دفاع کی ٹیکٹک سے استفادہ مختلف دفاعی زون قائم کرکے متحرک ریڈارسسٹم کےاستعمال نیز بصری نگہبانی کے چینل سے استفادہ کرتے ہوئے ایران کی مقدس سرحدوں کے اندر دشمن کے فرضی طیاروں کے گھستے ہی ہدف کا پتہ چلا کر اسے تباہ کردیا۔درایں اثنا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ حامیان آسمان ولایت دو نامی فوجی مشقوں میں ایسے ریڈار استعمال کئے گئے ہيں جن کا پتہ نہيں لگایا جاسکتا۔ برگیڈيئر امیرعلی حاجی زادہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے چینل ٹو پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملکی ریڈار ایس سی ایس قسم کے طیاروں کا پتہ لگا سکتے ہيں ۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہ فوج اور سپاہ ایک ہی کردار ادا کر رہی ہیں کہا کہ سپاہ کے آّپریشن یونٹ فضائي دفاع کو علاقائی سطح پر انجام دیتے ہیں۔